نگران وزیراعلی کیلئے وزیراعلی بلوچستان سے ابھی تک مشاورت نہیں ہوئی ہے، ملک سکندرایڈووکیٹ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلی کیلئے وزیر اعلی بلوچستان سے ابھی تک مشاورت نہیں ہوئی ہے اور نہ انہوں نے مجھ سے کوئی رابطہ کیا ہے،جے یوآئی (ف) کی جانب سے سابق رکن قومی اسمبلی عثمان بادینی نگراں وزیر اعلی کے امیدوار ہیں۔یہ بات انہو ں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں نگران وزیر اعلی کیلئے وزیر اعلی عبدالقدوس بزنجو سے ابھی تک کوئی مشاورت نہیں ہوئی ہے،عبدالقدوس بزنجو نے مجھ سے رابطہ تک نہیں کیا ہے، پوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈوکیٹ نے کہا کہ وزیر اعلی ابھی اسلام آباد میں ہیں ان کی کوئٹہ آمد کے بعد مشاورت کا عمل شروع ہوگا اسمبلی کی تحلیل کے بعد نگران وزیر اعلی کی نامزدگی کیلئے مشاور ت کے سلسلے میں وزیر اعلی اور اپوزیشن لیڈر کے پاس تین روز ہوتے ہیں اگر اس میں مشاورت نہیں ہوتی ہے تو یہ معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا جائے گاملک سکندر ایڈوکیٹ نے بتایا کہ جے یوآئی کی جانب سے نگران وزیر اعلی کیلئے سابق رکن قومی اسمبلی عثمان بادینی امیدوار ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے