مستقبل (ن)لیگ کا ہے الیکشن اپنے مقررہ وقت پر کرانے کیلئے پرعزم ہے،سردار یعقوب خان ناصر
لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر سردار یعقوب خان ناصر نے کہاہے کہ مستقبل (ن)لیگ کا ہے الیکشن اپنے مقررہ وقت پر کرانے کیلئے پرعزم ہے تاہم نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے دو روز میں الیکشن کمیشن آف پاکستان حتمی فیصلہ کر یگی اب گیند حکومت کے بجائے الیکشن کمیشن کے پاس چلی گئی ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ مردم شماری پر جن سیاسی جماعتوں کے تحفظات ہیں اس پر بات چیت کا آپشن کھلا ہے جمہوریت کی یہی خوبی ہے کہ تمام تر حل طلب مسائل کا حل مذکرات سے حل کئے جاسکتے ہیں الیکشن میں پی ڈی ایم سے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں بلوچستان مستقبل میں (ن)لیگ کا گھڑ ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کے حوالے سے ہماری جماعت کی نیت پر شک وشبہ نہیں ہونا چاہئے اور نہ ہی کنفیوژن ہونی چاہئے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ستمبر میں ملک واپس آرہے ہیں لاہور میں انکا فقیدالمثال استقبال کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلز میں اضافہ ضرور عوام کیلئے ایک تکلیف دہ امر ہے مجھے اور وفاقی حکومت کو بھی اسکا پورا احساس ہے لیکن حکومت بھی دل پر پتھر رکھ کر فیصلے کرتی ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں شفاف الیکشن کے بغیر پائیدار جمہورت قائم نہیں کی سکتی ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی مملکت بنا دیا جائے اور یہاں پر آئین قانون کی بالادستی ہو اور انصاف و برابری کا برتاو ہر شہری کے ساتھ کیا جائے انہوں نے کہا کہ حکومت نے سنجیدگی سے سویڈن میں قران شریف کی بے حرمتی کو عالمی سطح پراٹھانے کیلئے تمام اسلامی اور دوست ممالک سے اب بھی رابطوں میں ہیں پاکستان کو اس حوالے سے گہری تشویش ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فر قہ و اریت نفرت تعصب اور تقسیم کی کسی گروہ کو اجازت نہیں دینگے اور نہ ہی مسلح جھتوں کو ملک میں جلاو توڑ پھوڑ کی آئندہ اجازت دینگے پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہے اور ہم دنیا کیساتھ اچھے روابط قائم کرکے ملک کو ترقی دینا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ افغانستان اپنی سر زمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے دے ژوب سمیت فاٹا باجوڑ پشاوراور دیگر علاقوں میں دہشت گردی کیلئے افغان سر زمین استعمال ہونے پر پاکستان کو گہری تشویش ہے ہم مزید اپنے عوام اور فورسز کا خون بہانے کی کسی دہشت گروپ کو اجازت نہیں دینگے بلکہ طاقت استعمال کر کے انھیں کچل دینگے۔