صدر نے یوم آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کی کمی کی منظوری دے دی

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کی کمی کی منظوری دے دی۔سزاؤں میں کمی کا اطلاق عمر قید کے مجرموں پر ہوگا۔ سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔

سزاؤں میں کمی کا اطلاق 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدیوں پر ہوگا جو اپنی ایک تہائی قیدکاٹ چکے جبکہ سزاؤں میں کمی کا اطلاق 60 سال سے زائد عمر کی ان خواتین قیدی پر بھی ہوگا جو ایک تہائی قید کاٹ چکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے