شالکوٹ سرکل پولیس کی بڑی کامیاب کارروائی20 جون واقع میں نامزد ملزمن گرفتار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ایس ڈی پی او شالکوٹ سرکل عبداللہ عرفان چیمہ نے کہا ہے کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس کے فرائض میں شامل ہے،سریاب شالکوٹ کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیاہے،موٹر سائیکل چھیننے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے،ملزم نے اہم انکشافات کیئے ہیں جلد ہی دیگر ساتھیوں کو بھی سلاسل پابند کردیا جائے گا،ملزمان نے20 جون کے روز گوہر آباد کے علاقہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر غلام فاروق نامی شخص کو قتل کردیا تھا،نیوسریاب تھانہ کی ٹیم نے دوماہ کی انتھک محنت کے بعد گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرکے بلائنڈ کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے نیو سریاب تھانہ میں ایس ایچ او نیو سریاب تھانہ انسپکٹر عبدالقادر قمبرانی،سابق ایس ڈی پی او خلیل احمد بگٹی،سب انسپکٹر شبر خان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا،قبل ازیں مقتول غلام فاروق پرکانی کے لواحقین کی جانب سے ڈاکٹر علی نواز پرکانی،انجمن تاجران بلوچستان سریاب زون کے صدر سردار سجاد احمد شاہوانی ودیگر نے پولیس کء بہترین کارکردگی پر ان سے اظہار تشکر ادا کیا اور پولیس اہلکاروں کو پھولوں کے ہار پہنائے،اس موقع پر ایس ڈی پی او شالکوٹ سرکل عبداللہ عرفان چیمہ نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ملزم راشد علی گچکی موٹر سائیکل چھیننے والے گینگ کے سرغنہ تھے جو اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ سریاب کے علاقہ میں گن پوائنٹ پر وارداتیں کرتا تھا انہوں نے بتایا کہ ملزم راشد علی نے اہم انکشافات کیئے ہیں جبکہ اپنے گینگ کے دیگر ساتھیوں کے ناموں کا انکشاف کرتے ہوئے اپنے جرائم کا اعتراف بھی کرلیا ہے اور اس ضمن میں غلام فاروق پرکانی کے بلائنڈ کیس میں ملزم کی نشاندہی پر اس کے ساتھی علی احمد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ان کا تیسرا ساتھی ملزم جاوید تاحال فرار ہے جسے جلد ہی پابند سلاسل کردیا جائے گا،جبکہ ملزم راشد علی گچکی کی تحویل سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر معاشرے کے لیے ایک ناسور کی حیثیت رکھتے ہیں جن کے تدارک کے لیے پولیس سمیت معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ شالکوٹ پولیس جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے ڈی آئی جی آپریشن کوئٹہ اعتزاز احسن گورایہ،ایس ایس پی آپریشن کیپٹن ریٹائرڈ زوہیب الحسن،ایس پی سریاب زون ضیا مندوخیل کی قیادت میں مستعد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے