سینیٹر انوارالحق کاکڑ کا نگران وزیراعظم کے لئے متفقہ طور پر نامزدگی خوش آئند ہے، مٹھا خان کاکڑ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) سابق صوبائی مشیر اطلاعات حکومت بلوچستان مٹھا خان کاکڑ نے کہا ہے کہ سینیٹر انوارالحق کاکڑ کا نگران وزیراعظم کے لئے متفقہ طور پر نامزدگی انتہائی خوش آئند اور بلوچستان کے لئے نیک شگون ہے۔ اس سلسلے میں ہم وزیراعظم پاکستان اور اپوزیشن لیڈر کے اس فیصلے کو سراہتے ہیں۔ مٹھا خان کاکڑ نے کہا کہ سنیٹر انوارالحق کاکڑ کے نگران وزیراعظم بننے کے اعلان پر اہل بلوچستان کو مسرت ہوئی ہے۔ اور بلوچستان سے نگران وزیراعظم کا آنا ایک قابل ستائش فیصلہ ھے۔ انہوں نے کہا کہ انوارالحق کاکڑ بلوچستان کے ایک انتہائی قابل اور باصلاحیت رہنماء ہیں جنہوں نے ہر فورم پر اپنے بے پناہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ اور آج جس بڑے عہدے کے لئے ان کے نام کا اعلان ہوا ہے وہ اس عہدے کے لائق ہیں۔ اور انشاء اللہ انوارالحق کاکڑ بہتر انداز میں اس عہدے سے نبرد آزما ہوں گے۔ مٹھا خان کاکڑ نے کہا کہ انوارالحق کاکڑ ایک محب وطن لیڈر ہیں اور انہوں نے ہمیشہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور صوبے میں دیرپا امن کے لئے جدوجہد کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے