دالبندین، مسلح مو ٹرسائیکل سوار افراد ہندو تاجر کو لوٹ کر فرار

دالبندین ڈیلی گرین گوادر) دالبندین میں مسلح مو ٹرسائیکل سوار افراد ہندو تاجر کو لوٹ کر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو دالبندین کے علا قے فیصل کالونی بائی پاس روڈ پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار افراد نے گن پوائنٹ پر ہندو تاجر آدیس کمار ولد جے رام داس کو لوٹ کر فرار ہو گئے،متاثرہ ہندو تاجر کے ورثاء کے مطابق تین موٹر سائیکل پر سوار افراد نے گن پوائنٹ پر ان سے ہزاروں نقدی موبائل فون اور ان کے زیراستعمال گاڑی زبردستی چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،واقعہ کی اطلاع پر لیویز و پولیس فورس کے ہمراہ تحقیقات شروع کردی۔درایں اثناء ڈکیتی کی حالیہ واردات پر ہندو اقلیتی برادری نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری اور ایکس کار گاڑی سمیت دیگر سامان برآمد کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے