بلوچستان میں ناانصافیوں،ظلم و جبر،استحصال کا دور دورہ ہے، غلام نبی مری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلو چستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام عظیم بلو چ قو وطن دووست سیا سی رہنماء قومی راہشون سر دار عطاء اللہ خان مینگل کی دوستمبر کو کوئٹہ میں دوسری برسی کی مناسبت سے جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلے میں بی این پی کوئٹہ کے عہدیداروں،یونٹ سیکرٹریز،ڈپٹی سیکرٹریز،ضلعی کونسلران اورسینئر اراکین کا مشترکہ اجلاس پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر غلام نبی مری کی زیرصدارت منعقد ہوااجلاس کے مہمان خاص پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سابق پارلیمانی لیڈر ملک نصیراحمدشاہوانی تھے اجلاس میں پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین جمیلہ بلوچ،ثانیہ حسن کاشانی،شمائلہ اسماعیل مینگل،پروین لانگو،ضلعی جنرل سیکرٹری میرجمال لانگو،سینئر نائب صدرملک محی الدین لہڑی،نائب صدر طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ،انفارمیشن سیکرٹری نسیم جاوید ہزارہ،فنانس سیکرٹری میرمحمداکرم بنگلزئی،انسانی حقوق کے سیکرٹری پرنس رزاق بلوچ سمیت کوئٹہ کے عہدیداروں نے کثیر تعدا د میں شرکت کی اور جلسہ عام کوکامیاب بنانے کیلئے مختلف تجاویز اور کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جس میں عوامی رابطہ مہم،کارنر میٹنگز اوریونٹوں کے مشترکہ اجلاس شامل ہیں اجلاس میں جلسے کی تشہیر کمیٹی کے حوالے سے اہم فیصلے اوردوستوں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں اجلاس میں پارٹی کے مرکزی اورضلعی عہدیداروں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک ایسے وقت میں اس خطے کی ایک عظیم سیاسی قوم وطن دوست،ترقی پسند قومی رہنما سردارعطاء اللہ خان مینگل کی دوسری برسی منائی جارہی ہے جب بلوچستان میں ناانصافیوں،ظلم و جبر،استحصال کا دور دورہ ہے قومی،سیاسی،جمہوری سوال کو اجاگر کرنے،قوموں کے واک و اختیار،حق حکمرانی مکمل صوبائی خودمختاری کی جدوجہد میں سردارعطاء اللہ مینگل کا ایک کلیدی کردار رہا ہے جنہیں اس ملک میں آباد تمام اقوام نہایت ہی قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے انکی ناقابل شکست عظیم قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں سردارعطاء اللہ خان مینگل اس خطے کے عظیم سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے ون یونٹ کے خاتمے،آمریت کے خلاف اور نام نہاد جمہوری دور حکومتوں میں صوبوں اورقوموں کے ساتھ جاری نا انصافیوں کے خاتمے کیلئے طویل جدوجہد کی اس کی پاداش میں آنکے لخت جگرکے انکے صاحبزادے اسدمینگل کوانکے ساتھی سمیت کراچی سے لاپتہ کیا گیا اورآج تک انکی نعش بھی نہیں ملی اسکے علاوہ سردارعطاء اللہ مینگل کو پابندسلاسل،جھوٹے مقدمات اورانکی سیاسی،قومی جمہوری جدوجہد کو کمر زور کرنے کیلئے طرح طرح کے اوچھے ہتھکنڈے اپنائے گئے لیکن تاریخ گواہ ہے کہ عظیم بلوچ قوم پرست رہنما سردارعطاء اللہ خان مینگل تمام مظالم کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے رہے ہیں اور کبھی بھی اپنے اصولوں پرسمجھوتہ نہیں کیا جس کے نتیجے میں آج وہ ملک کے ایک قومی رہنماکی حیثیت سے جانے پہچانے جاتے ہیں جن کی جدوجہد اورقربانیاں اصولوں پرمبنی سیاست،عبادت کا درجہ رکھتی ہے اور ناقابل فراموش قربانیاں دو ستمبر کو کوئٹہ کا تاریخی جلسہ عام بلوچستان کی سیاست میں ایک نئی تاریخ رقم کریگا جس میں ملکی سطح کے وفاقی،سیاسی،مذہبی،قومی جماعتیں اورقوم وطن دوست جماعتوں کے اکابرین شرکت کرکے سردارعطاء اللہ مینگل کی جمہوریت کی مضبوطی آئین اورقانون کی بالادستی،میڈیا کی آزادی اور قوموں کی حقیقی حکمرانی،ساحل و وسائل کو قوموں کے حوالے کرنے کے حوالے سے انکی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کریں گے اجلاس میں جلسہ عام کو کامیاب بنانے کیلئے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگزاورعوامی رابطہ مہم کے اجتماعات کیلئے شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے اس سلسلے میں 17اگست کوشہید نواب امان اللہ خان زہری کے نواسے میرمردان خان زہری انکے ساتھیوں سکندرگورشانی اور مشرف زہری کے برسی کے حوالے سے کلی جہلم کاریز میں پارٹی کے سینئر رہنما حاجی وحید لہڑی کی رہائش گاہ پر پروگرام منعقد ہوگا،18اگست کو کلی کمالو، 19اگست کو کلی میرغلام رسول مینگل سریاب کسٹم،20اگست کو کلی شاہو زئی بروری روڈ،21اگست کو کیچی بیگ،22اگست منوجان روڈہدہ،23اگست برمہ ہوٹل کلی نیک محمدلہڑی،24اگست کو جتک آباد لوڑکاریز،25اگست کو بروری،26اگست کلی اسماعیل،27اگست کو کلی پرکانی آبادسریاب،28اگست کو سٹی کے تمام یونٹوں کا مشترکہ کارنر پروگرام،29اگست کو کلی گشکوری فیروزآباد،30اگست کو کلی قمبرانی،کلی بنگلزئی،31اگست کو کلی اسماعیل،ہدہ،شابو،عالموکے علاقوں میں مختلف پروگرام منعقد ہونگے جس میں پارٹی کے مرکزی اور ضلعی رہنما شرکت کریں گے یہ تمام پروگرام شام چار بجے منعقد ہونگے ان علاقوں سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے یونٹ سیکرٹریز،ڈپٹی سیکرٹریز ضلعی کونسلر اور پارٹی کارکنان بھر پور انداز میں اپنی توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کامیابی سے ہمکنارکریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے