اوتھل میں پو لیس کی کاروائی مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ملزم گرفتار

اوتھل میں پو لیس کی کاروائی مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ملزم گرفتاراوتھلڈیلی گرین گوادر) اوتھل میں پو لیس نے کاروائی کر تے ہوئے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔لسبیلہ پولیس کے ترجمان کے پریس ریلیز کے مطابق ایس ایچ او اوتھل جان محمد جاموٹ نیپولیس ٹیم کے ہمراہ دوران چیکنگ مین آر سی ڈی روڈ لنڈا پل اوتھل کے مقام پر ناکہ بندی کر تے ہوئے مشکوک گاڑیوں و موٹر سائیکلز کی چیکنگ شروع کی تو اس دوران کراچی سے آنے والی ایک سوزوکی 110موٹر سائیکل کو مشکوک سمجھ کر روکا اورموٹر سائیکل سوزوکی110 رجسٹریشن نمبر 2343-KKS کے کاغذات طلب کرنے پر پیش نہ کرسکا۔مزید معلوم کرنے پر موٹر سائیکل سوار نے اپنا نام نور احمد ولد الہی بخش سکنہ خضدار حال محمودی موڑ ساکران حب بتایا۔مزید معلومات کرنے پر پتہ چلا کہ متذکرہ بالا موٹر سائیکل کراچی کے تھانہ عزیز آباد کی حدود سے مورخہ 2023-08-09 کو چوری کی گئی تھی۔ چوری شدہ موٹر سائیکل تحویل میں لے کر ملزم کو گرفتار کرکے اور ان کیخلاف جرم زیر دفعہ 411 ت پ کے تحت مقدمہ نمبر 71/2023 درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے