انوار الحق کاکڑ ایک پڑھے لکھے، قابل اور محنتی انسان ہیں، صادق سنجرانی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے نگران وزیراعظم کے طورپر نامزدگی پرسینیٹر انوار الحق کاکڑ کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاہے کہ محترم انوار الحق کاکڑ ایک پڑھے لکھے، قابل اور محنتی انسان ہیں بلوچستان سے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کی بطور وزیر اعظم تعیناتی ایک اچھا فیصلہ ہے انوار الحق کاکڑ کی قائدانہ صلاحیتوں سے انکار نہیں کیا جا سکتا، بطور نگران وزیراعظم اچھے فیصلے کرینگے، سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے ہمیشہ ایوان بالا میں مثبت کردار ادا کیا، سب کو ساتھ لیکر چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں انوار الحق کاکڑ اپنی زمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں گے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم تعیناتی پر مبارکباد دی ہے۔