انوارالحق کاکڑ اچھے آدمی ہیں،امید ہے بہتر کام کریں گے، قمرزمان کائرہ

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں سے کسی ایک نے تو نام دینا تھا۔

قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ انوارالحق کاکڑ اچھے آدمی ہیں،امید ہے بہتر کام کریں گے،نگران وزیراعظم کے پاس اگلالائحہ عمل الیکشن ہے، انوارالحق کاکڑ کے نگران وزیراعظم بننے پر خوشی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا پہلے دن سے موقف ہے الیکشن وقت پر ہونے چاہئے۔ خیال رہے کہ صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت انوارالحق کاکڑ کی بطور نگران وزیراعظم تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے