میر علی حسن زہری کا نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کے لئے نامزد ہونا عوام کے لئے نیک شگون ہے،میر صالح جتک

حب(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حب کے سیکریٹری اطلاعات میر صالح جتک، سینئر رہنما میر مشتاق جتک نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی ہر دلعزیر شخصیت میر علی حسن زہری کا نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کے لئے نامزد ہونا بلوچستان بالخصوص ضلع حب و لسبیلہ کے عوام کے لئے نیک شگون ہے میر علی حسن زہری نے بنا کسی منصب کے حب کے عوام کے لئے جو خدمات انجام دی ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں میر علی حسن زہری غریب پرور اور بلوچستان کے عوامی مسائل کے حل کے لئے گہری دلچسپی رکھتے ہیں اگر انہیں موقع دیا گیا تو وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے بلوچستان کی محرومیوں کا ازالہ کرینگے میر علی حسن زہری سے بلوچستان کے نوجوانوں کی بہت سی امید یں وابستہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے