کتابوں کی اہمیت اور کتب بینی کے فوائد مسلم ہیں قوموں کی زندگی اصل میں کتب بینی میں ہے، ایس پی قلات دوستین دشتی

قلات(ڈیلی گرین گوادر) ایس پی قلات دوستین دشتی نے کہا ہے کہ کتابوں کی اہمیت اور کتب بینی کے فوائد مسلم ہیں۔قوموں کی زندگی اصل میں کتب بینی میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلات پبلک لائبریری کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی قلات منظور احمد مینگل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر جہانزیب مینگل نے لائبریری کے حوالے سے انہیں تفصیلی بریفننگ دی اور مسائل سے آگاہ کیا۔ ایس پی قلات دوستین دشتی نے لائبریری عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ لائبریری کی سیٹنگ اور تزین وا آرائش کیلیے منتظمین داد کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ میری ذاتی کوشش ہے کہ لائبریری کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے لائبریری کے منتظمین کو کتب کا تحفہ بھی دیا۔ انہوں نے دیگر کتب کی ایک فہرست حاصل کرلی اور یقین دہانی کروائی کہ وہ مزید کتب بھی عطیہ کریں گے۔ ایس پی قلات دوستین دشتی نے لائبریری کی تزئین و آرائش، گیٹ کی تنصیب سائیکل اسٹینڈ اور دیگر سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ لائبریری سراپا انتخاب ہوں اور ہر ذائقے کے قارئین کیلیے وسیلہ ہو۔ بعد ازاں لائبریری کے جہانزیب مینگل نے انکا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح لائبریری کے مسائل کے حل کیلیے اقدامات اٹھائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے