پی ڈی ایم کی حکومت نہلے پر دہلا ثابت ہوئی ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی حکومت نہلے پر دہلا ثابت ہوئی ہے۔اتحادی حکومت کے 16ماہ کے دوران ملک وقوم کے ساتھ ساتھ جمہوریت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا گیاقوم کیلئے ایک اورسیاہ دورختم ہوا وفاق کی طرح بلوچستان کے حکمران بھی کبھی بھی اہل بلوچستان سے مخلص نہیں رہے۔بدعنوانی میں بلوچستان سب سے آگے ہونے کی وجہ سے ترقیاتی کام ہوئے نہ عوامی مسائل حل ہوئے جبکہ اسمبلی میں بھی عوام کے حق میں کوئی قانون سازی نہیں ہوئی جو لمحہ فکریہ ہے عوام آئندہ الیکشن میں آزمائے ہوئے کومسترد کرکے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہاکہ غرمتنازعہ سب کا متفقہ نگران حکومت کے ذریعے منصفانہ الیکشن سے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔زبردستی ملک کے وسائل واختیار ات پر قبضہ کی وجہ سے عوامی مسائل مشکلات بدعنوانی بدامنی میں اضافہ ہوا ہے جماعت اسلامی ملک کو اسلامی اوربلوچستان کو خوشحال بنائیگی نگران حکومت کو طول دینے کی باتیں غیر آئینی ہیں۔جماعت اسلامی اپنے نشان اور جھنڈے سے الیکشن میں جائے گی۔جماعت اسلامی نے منشورکا اعلان کرکے امیدواران کو میدان میں اتاردیے ہیں عوام جماعت اسلامی کے امیدواروں اورترازوکاساتھ دیں کارکن انتخابات کی تیاریاں کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی اداروں کو سیاست میں گھسیٹنا یا اداروں کا سیاست وکاروبارکی طرف آنا درست نہیں۔ملک کے حالات خراب سے خراب تر ہو رہے ہیں۔ ترقی و خوشحالی اور معاشی استحکام کے لئے انتشار کی سیاست کا خاتمہ کرنا ہو گا۔ شہباز شریف اور ان کی پوری ٹیم کے پاس اپنی کارکردگی دکھانے کو کچھ نہیں۔ کفایت شعاری کا درس دینے والے شہباز شریف حکومت کے 25وزرا کے غیر ملکی دوروں پر 6کروڑ 52لاکھ روپے خرچ کئے۔ دن بدن عوام کی زندگی مشکل سے مشکل ترین ہوتی چلی جا رہی ہے۔ پی ڈی ایم کی حکومت نے عوام کے جذبات کو بری طرح مجروع کیا ہے۔عوام کو گمراہ کرنے والوں کا انجام قریب ہے۔ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے۔ہم نے ہمیشہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کیا ہے۔ عوام کو کسی قسم کا کوئی ریلیف میسر نہیں۔حکمرانوں کی کارکردگی سے عوام بدظن دکھائی دیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی تبدیلی کا بھی پول کھل چکا ہے۔ نام نہاد اتحادی حکومت نے ملک و قوم کو سنگین بحرانوں سے دوچار کر دیا ہے۔اب وقت آگیا ہے کہ عوام عام انتخابات میں ان کو مسترد کریں اور جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ پاکستان آج جس نہج پر پہنچ چکا ہے اس میں مسلم لیگ نون، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی بیڈ گورننس کا بنیادی ہاتھ ہے۔تینوں جماعتوں نے ملک و قوم کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے