ملک دشمن عناصر یوم آزادی پرتخریب کاری کے زریعہ خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں، میر عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ سمیت بعض دیگر علاقوں میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات پر برہمی کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر یوم آزادی پرتخریب کاری اور دہشت گردی کے زریعہ خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں گزشتہ چند سالوں سے اگست میں دہشت گردی کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لئے شہر میں سیکیورٹی کے موثر اقدامات ناگزیر ہیں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پولیس سیکورٹی اقداما ت سے متعلق رپورٹ پیش کریں۔انہوں نے کہاکہ عوام اور شہر کو اس طرح سے دہشت گردوں کے حوالے نہیں کیا جا سکتاآئے دن کے دھماکوں سے بلوچستان کے حوالے سے انتہائی منفی تاثر پیدا ہو رہا ہے فورسز اور عوام کی قربانیوں سے قائم ہونے والے امن کو تباہ نہیں ہونے دیا جاسکتا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس اور سیکورٹی کے دیگر ادارے دیرپا امن کا قیام یقینی بنائیں کوئٹہ کے لئے فول پروف سیکورٹی پلان مرتب کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ بلا خوف و خطر جشن آزادی منانا عوام کا حق ہے دہشت گرد عناصر کے خلاف مربوط موثر اور نتیجہ خیز کاروائی کر کے پرامن ماحول کا قیام یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے موتی رام روڈ پر بم دھماکے کی مذمت کر تے ہوئے دھماکے میں تین افراد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے