مسلم لیگ(ن) کی قیادت بروقت اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد انتخابات کیلئے پرعزم ہے،چوہدری نعیم کریم

کوئٹہ(ڈیلی گرین گرین گوادر) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر رہنما چوہدری نعیم کریم نے کہاہے مسلم لیگ(ن) کی قیادت بروقت اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد انتخابات کیلئے پرعزم ہے کیونکہ پارٹی طاقت کاسرچشمہ عوام کو سمجھتی ہے عوا م کے فیصلے کو قبول کرنامسلم لیگ(ن) کا طرہ امتیازہے، جمہوری حکومت کی مدت پوری ہونے پرتمام سیاسی جماعتیں مبارکباد کی مستحق ہیں یہ بات انہوں نے جمعرات کو یہاں ملاقات کرنے والے مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)ملک و قوم کی تعمیر وترقی وخوشحالی اور خدمت پر یقین رکھنے والی سیاسی جماعت ہے پارٹی قائد نوازشریف پر عوام اوبیرونی ممالک اعتماد کرتے ہیں اور مشکل وقت میں مالی،افرادی تعاون کرکے پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے میں ساتھ دیتے ہیں اس مشکل وقت میں پارٹی قائدین نے اپنی سیاست کو داؤ پر لگاتے ہوئے ریاست کو ترجیح دے کر مشکل فیصلے کئے اور ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا چوہدری نعیم کریم نے کہاکہ پارٹی صدر میاں محمد شہباز شریف نے ملک کی تعمیرو ترقی اورقوم کی خوشحالی کیلئے دن رات جدوجہدکی اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا جبکہ اس سے پہلے چور چور کی صدائیں لگانے والوں کی نااہلی اورناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت سمیت ملک وقوم کو تباہی کے مقام پرپہنچا کر چلتے بنے،اس مشکل وقت میں مسلم لیگ(ن) واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک پاکستان میں تمام جاری بحرانوں سے نکال کر ترقی کی جانب گامزن کرسکتی ہے، مسلم لیگ(ن) کی لڑائی کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ غربت،مہنگائی اور بے روزگاری سے اس کے خاتمہ کے بغیر ہم کسی صورت بھی ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے اسمبلی تحلیل کئے جانے کے بعد مسلم لیگ(ن) ملک میں عام انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کیلئے جلدہی اپنی باقاعدہ انتخابی مہم کاآغاز کریگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے