عدم برداشت کے سبب قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہے، مولانا عبدالواسع

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر و سابق وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع پارلیمانی وفد کے ہمراہ سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی سے ان کے بھتیجے کے فاتحہ خوانی کے لئے جمعرات کو ساروان ہاوس گئے ان کے ہمراہ رکن صوبائی اسمبلی مولانا عزیر اللہ آغا یونس زہری اضغر ترین بھی موجود تھے اس موقع پر سابق سینیٹر نواب زادہ حاجی لشکری رئیسانی بھی موجود تھے مولانا عبدالواسع نے ہارون رئیسانی کی مغفرت کے لئے دعا کی اس موقع پر مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں عدم برداشت کے سبب معمولی باتوں پر قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہے ہمیں صبر وتحمل سے ایک دوسرے کی بات سن لینا چاہئے مولانا واسع اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچنے کے بعد ایئر پورٹ سے ساروان ہاوس پہنچے جہاں انہوں نے چیف آف ساروان نواب محمد اسلم رئیسانی اور نواب زادہ حاجی لشکری رئیسانی سے میر ہارون رئیسانی کی شہادت پر تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے