حکومت بلوچستان نے سول پنشنرز کی کم از کم پنشن 10000روپے سے بڑھا کر 12,000روپے کر دی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) حکومت بلوچستان محکمہ خزانہ کے ایک اعلامیے کے مطابق اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی پیشگی منظوری کے بعد یکم جولائی 2023 سے حکومت بلوچستان نے سول پنشنرز کی کم از کم پنشن 10,000/- روپے سے بڑھا کر 12,000/- روپے کر دی ہے اسی طرح، بلوچستان سول سرونٹ (پینشن) رولز، 1989 کے تحت صوبے کے ریٹائرڈ صوبائی سرکاری ملازمین کے خاندان کو دی جانے والی فیملی پنشن کی بھی موجودہ شرح 7,500/- روپے سے بڑھا کر 9,000/- کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے