بلوچستان کی 11 ویں اسمبلی کو 12 اگست کو تحلیل کئے جانے کا امکان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کی 11 ویں اسمبلی کو 12 اگست کو تحلیل کئے جانے کا امکان جبکہ مدت پوری ہونے میں صرف 2 روزکا وقت رہ جانے کے باوجود نگران سیٹ اپ کے حوالے سے وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈوکیٹ کے درمیان اب تک باقاعدہ ملاقات نہیں ہوسکی،تاہم نگران وزیر اعلی کیلئے رکن اسمبلی حمل کلمتی،جے یوآئی کے رہنما ء میر عثمان بادینی اور نصیر بزنجو، علی حسن زہری کے ناموں پر مشاورت جاری ہے۔ بلوچستان اسمبلی کی پانچ سالہ مدت پوری ہونے میں دو روز رہ گئے ہیں اسمبلیوں کی تحلیل سے قبل وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت لازمی ہے لیکن ابھی تک اس حوالے سے کوئی ملاقات سامنے نہیں آئی،ذرائع کے مطابق کئی روز سے اسلام آباد میں قیام پذیر وزیر اعلی بلوچستان کی اپنی جماعت بی اے پی کے رہنماوں سے مشاورت مکمل ہوگئی ہے، وزیر اعلی کی کوئٹہ آمد کے بعدوزیر اعلی اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ملاقات ہو گی، ذرائع کے مطابق اس وقت نگران وزیر اعلی کیلئے بی اے پی کی جانب سے سابق چیئرمین ضلع کونسل نصیر بزنجو، جمعیت علما اسلام ف کی جانب سابق رکن قومی اسمبلی عثمان بادینی اور بی این پی کی جانب رکن صوبائی حمل کلمتی کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان اسمبلی 12 اگست کو تحلیل کر دی جائے گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے