قلات میں لیویزفورس کی کاروائی پانچ اشتہاری ملزمان گرفتار

قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات میں لیویزفورس نے کاروائی کر تے ہوئے پانچ اشتہاری ملزمان کوگرفتار کر لیا۔ڈپٹی کمشنرقلات منیراحمددرانی کے خصوصی احکامات کی روشنی اوراسسٹنٹ کمشنرجہانزیب بلوچ کی زیر نگرانی قلات لیویز فورس نے اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائیاں تیز کرتے ہوئے ملزمان محمدقاسم ولد حضوربخش، ہزارخان ولد عبداللہ،عبدالحمید ولد یارمحمد،نورالدین،حاجی شیرمحمدولد جورک خان اقوام لانگو ساکنان ڈھلو کوگرفتار کرلیا۔لیویز کے مطابق ملزمان قلات لیویز کو مقدمہ نمبر 2/2021 بجرم زیردفعہ 442.427.447.147.148.149 ت پ میں مطلوب تھے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے