بلوچستان کی آبادی کم ظاہرکرنے کی سازش کرنے والے بدامنی،لسانیت وفرقہ واریت چاہتے ہیں، مولاناعبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان کی آبادی کم ظاہرکرنے کی سازش کرنے والے بدامنی،لسانیت وفرقہ واریت چاہتے ہیں۔ بنجرہ پل پر کرپشن وکمیشن کی خاطرکروڑو ں خرچ کئے گئے مگر پل سے اب تک عوام نے فائدہ نہیں اُٹھایا۔ایرانی تیل،بارڈروساحل کے کاروبارپر بھتہ لینے والوں کو بے نقاب کرکے عوام تاجروں،کاروباری حضرات کو آسانی وسہولت فراہم کیے جائیں۔عدالتوں میں انصاف کے دہرے معیارکی وجہ سے مایوسی پھیل رہی ہے۔یونیورسٹی میں تصادم،لسانیت پھیلانے والے تعلیم دشمن ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے پانچ سال میں عوام کو صرف مایوسی،پریشانی،مسائل،مشکلات دیے بدقسمتی سے عوام کے مسائل حل ہوئے نہ عوام کو سہولت وآسانی فراہم کرنے کیلئے کوئی قانون ساز ی ہوئی تاہم قومی خزانے سے وزراء وممبران مستفید،مراعات ومفادات سے مالامال ہوئے۔عوام کو سہولت آسانی فراہم نہ کرنا،عوامی مسائل کو دیانت داری سے حل نہ کرنا،وفاق سے بلوچستان کے حقوق وصول نہ کرنا،عوامی اجتماعی،قومی مفاد کیلئے قانون سازی نہ کرکے اسمبلی نے قوم کا سرمایہ وقیمتی وقت ضائع کیا۔وزراء ممبران اسمبلی مقتدرقوتیں عوام سے مخلص ہوتی تو عوام پریشان،مسائل کے گرداب میں اوراحتجاج پر نہ ہوتے۔ساحل ووسائل کے نعرے لگانے والوں کوبھی جب وزارتیں دے دی گئی تو وہ بھی پانچ سال خاموش رہے اسلام وقومیت کے نعرے پر سیاست کرنے والوں نے بھی عوام کو بھلا دیا۔جماعت اسلامی اقتدارمیں آکر اسلامی نظام نافذ اور قوموں کو حقوق دیں گے۔ ادویات،بجلی، گیس ودیگر خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اے پی ڈی ایم جماعتوں کا عوام کو تحفہ ہے عوام ووٹ کے ذریعے اے پی ڈی ایم جماعتوں سمیت دیگر مفادپرستوں کوہمیشہ کیلئے مسترد کردیں۔اے پی ڈی ایم جماعتوں کے قائدین نے اپنے بچوں کو وزارتیں ومراعات دیے،لوٹ مار وجرائم کے مقدمات ختم کیے جبکہ قوم کے بچوں کو بدترین مہنگائی،بھاری سودی قرضے اور خالی خولی وعدوں وبے عمل اعلانات کے پر ٹرخادیا جو لمحہ فکریہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے