قلات، کوئٹہ کراچی شاہراہ پر مسافر ویگن کو حادثہ، متعدد افراد زخمی

قلات(ڈیلی گرین گوادر)قلات کے قریب کوئٹہ کراچی شاہراہ پر مسافر ویگن کو حادثہ، متعدد افراد زخمی، ہسپتال منتقل، تفصیلات کےمطابق قلات بینچہ عبدالرحمن کراس جتک آباد کے مقام پر خضدار سے قلات آنے والی ویگن کو حادثہ پیش آیا حادثہ مخالف سمت سے آنے والی پروبکس کار کی اور ٹیکنگ ٹرن کی وجہ سے پیش آیا مسافر ویگن بے قابو ہوکر الٹنے سے گاڑی ڈرائیور سمیت متعدد سواری زخمی ہوگئے جنکو بینچہ لیویز نے DHQ قلات پہنچادیا جہاں پر تمام زخمیوں طبی امداد دی گئی تاہم تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے