کراچی،ناردرن بائی پاس پر ٹرک اور کوسٹر کی ٹکر، 4 افراد جاں بحق،20 سے زائد افراد زخمی

کراچی(ڈیلی گرین گوادر)کراچی ناردرن بائی پاس ایم ڈی کٹ کے قریب ڈمپر اور کوسٹر میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق نجی فوڈ ریسٹورنٹ کے ملازمین کی کوسٹڑ پکنک منانے گڈاپ کے فارم ہاؤس جا رہی تھی کہ ناردرن بائی پاس کے قریب ٹریفک حادثہ ہوگیا، ڈمپر کی ٹکر کے باعث 4 افراد جاں بحق اور دو بچوں سمیت 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ٹریفک حادثہ ایک کوسٹر اور ٹرک کے مابین نادرن بائی پاس پر ایم ڈی کراسنگ کے قریب پیش آیا۔پولیس کے مطابق کوسٹر اور ٹرک میں آمنے سامنے سے ٹکر کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا۔ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، زخمی ہونیوالے افراد میں ایک خاتون جبکہ 2 بچے بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے