مریم اورنگزیب کا پیمرا ترمیمی بل واپس لینے کا اعلان

اسلام آباد ( ڈیلی گرین گوادر) وفاقی حکومت کی جانب سے پیمرا ترمیمی بل واپس لینے کا اعلان کر دیا گیا۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پیمرا کے پرانے سیاہ قانون کو ختم کرنا چاہتے تھے، اس لیے پیمرا ترمیمی آرڈیننس لائے تھے۔ ترمیمی بل پر صحافی برادری کے تحفظات ہیں، اس لیے پیمرا ترمیمی بل واپس لینے کا اعلان کرتی ہوں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا نئی تجاویز بھی آ رہی ہیں، بہتر ہے آئندہ حکومت اس بل کو دیکھے۔ مختصر وقت میں بل پر فیصلہ کرنے سے بہتر ہے کہ اسے تفصیل سے دیکھا جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کی طرف سے پیمرا ترمیمی بل 2023 منظور کیا گیا تھا۔ پیمرا ترمیمی بل پر صحافی برادری نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس بل کے حوالے سے صحافی تنظیموں سے کسی قسم کی مشاورت نہیں کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے