فورس کے اہلکار عوام کے جان مال کے تحفظ کے لئے جانوں کے نزرانے پیش کررہے ہیں، وزیراعلی بلوچستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ضلع موسی خیل کے علاقے راڑہ شم میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی میں دو لیویز اہلکاروں کے شہید اور دو اہلکار وں کے زخمی ہونے پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے وزیراعلی نے کہا کہ لیویز فورس صوبے میں امن کے قیام کے لئے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہی ہے اور فورس کے اہلکار عوام کے جان مال کے تحفظ کے لئے جانوں کے نزرانے پیش کررہے ہیں جس پر صوبے کے عوام کو فخر ہے وزیراعلی نے شہید لیویز اہلکاروں کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی لواحقین کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے جبکہ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ علاقے میں سماج دشمن عناصر کے خلاف پوری قوت سے نتیجہ خیز کاروائی کرتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے عوام اور امن کے لئے خطرہ بننے والے عناصر کو ہر گز معاف نہیں کیا جائے گا