بلوچستان کی قد آورسیاسی شخصیات جلد باضابطہ طورپر پارٹی میں شمولیت اختیار کرینگے، شیخ جعفرمندوخیل
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے صدر سابق صوبائی وزیر شیخ جعفرمندوخیل نے کہاہے کہ بلوچستان کی قدآورسیاسی شخصیات جلد باضابطہ طورپر پارٹی میں شمولیت اختیار کرینگے،پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کی بڑی سیاسی پارلیمانی جماعت بن کرابھرے گی پاکستان مسلم لیگ(ن) جن مشکلات حالات کامقابلہ کیا اور مالی بحران سے ملک کو نکالا اس لئے آئندہ پاکستانی عوام پاکستان مسلم لیگ(ن) کو منتخب کر کے اقتدار میں لائے گی تاکہ ترقی وخوشحالی کا سفر ایک بارپھر جاری رکھاجاسکے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شیخ جعفرمندوخیل نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کی بڑی سیاسی پارلیمانی جماعت بن کرابھرے گی عنقریب شمولیتی پروگرام ہوگا جس میں مریم نوازشریف شرکت کرینگے جبکہ وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے سیاسی قدآور شخصیات باضابطہ طورپرشمولیت کااعلان کرینگے،مسلم لیگ(ن) کو ختم سمجھنے والے آج خود یقین کرچکے ہیں کہ آئندہ دور پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ہوگاانہوں نے کہاکہ بلوچستان میں زبان دیاجاتاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) جن مشکلات حالات کامقابلہ کیا اور مالی بحران سے ملک کو نکالا اس لئے آئندہ پاکستانی عوام پاکستان مسلم لیگ(ن) کو منتخب کر کے اقتدار میں لائے گی تاکہ ترقی وخوشحالی کا سفر ایک بارپھر جاری رکھاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے سیاسی قد آور سیاسی شخصیات پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی صدر ووزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کرچکے ہیں جو پارٹی کیلئے نیک شگون ہے،ہم اپنے تمام ناراض وپرانے ساتھیوں کو ایک بارپھر یکجا کر کے مسلم لیگ(ن) کو مضبوط وفعال بنانے کیلئے اپنا کرداراداکرینگے۔