الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چئیرمین کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی خبروں کی تردید کردی
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) ترجمان الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چئیرمین کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن میں آج اس موضوع پر نہ کوئی اجلاس ہوا اور نہ ہی یہ موضوع زیر غور رہا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ آج الیکشن کمیشن میں ہونے والے اجلاس میں ڈیجیٹل مردم شماری کے اعداد و شمار کی سرکاری اشاعت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پارٹی انٹرا الیکشن کے معاملے پر 8 اگست کو اجلاس طلب کیا ہوا ہے۔