ہزارہ ایکسپریس حادثہ، میر جان محمد خان جمالی کا افسوس کا اظہار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نواب شاہ کے قریب ہزارہ ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے پر اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی میر جان محمد خان جمالی نے گہرے افسوس کا اظہارکیا اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے حادثے میں قیمتی انسانی جانی نقصان پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں آخر میں انھوں نے دعا کی کہ اللہ تبارک و تعالی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو یہ گہرا صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے