ٹریک بالکل ٹھیک تھا، ٹرین ڈرائیور کا انکشاف
نوابشاہ (ڈیلی گرین گوادر) حادثے کا شکار ہزارہ ایکسپریس کے ڈرائیور نے کہا ہے کہ ٹریک بالکل ٹھیک تھا، ٹرین کی 10 بوگیاں حادثے کا شکار ہوئیں۔تفصیلات کے مطابق ڈرائیور راشد منہاس کا مزید کہنا ہے کہ ٹرین 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر تھی۔حادثے کے مقام پر رفتار کی حد 105 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر ہے۔ ٹرین کی مجموعی طور پر 19 بوگیاں تھیں۔
دوسری جانب ٹرین حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔ڈی سی او ریلویز محسن سیال کا کہنا ہے کہ حادثے میں 120 سے زائد مسافروں زخمی ہیں۔