وفاق نے ہمیشہ بلوچستان سے ناروہ سلوک رکھا ہے، حاجی میر ذابد علی ریکی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی میر ذابد علی ریکی نے بلوچستان میں ہونے والی ڈیجیٹل مردم شماری میں چونسٹھ لاکھ آبادی کم کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق نے ہمیشہ بلوچستان سے ناروہ سلوک رکھا ہے اور ڈیجیٹل مردم شماری میں میں بلوچستان کی بڑی آبادی کو کم کرنا اسکی کڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کے آنے والے اجلاس میں ڈیجیٹل مردم شماری میں بلوچستان کی آبادی کو کم کرنے کے خلاف بولونگا اور واک آواٹ کرینگے اور وفاق کے عمل کے خلاف پریس کانفرس و سخت احتجاج کرینگے۔حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ کس کھاتے میں وفاق نے ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج کو تبدیل کی ہے جو بلوچستان کے ساتھ ظلم و ناانصافی ہے اور اس ظلم و ناانصافی و سینہ زوری کے خلاف ہر فورم پر احتجاج کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے