وزیراعلی بلوچستان کا تربت کلگ میں طالبات کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے تربت کے علاقے کلگ میں طالبات کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ افسوسناک واقعہ میں سات بچیوں کے جانبحق ہونے پر دلی دکھ ہوادکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان نے بچیوں کی مغفرت اور والدین کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی اورکہاکہ متاثرہ خاندانوں کی بھرپور معاونت کی جائے ڈوبنے سے بچ جانے والی بچیوں کی بہتر طبی دیکھ بھال کی جائے۔