قانون کے مطابق غریب خاندانوں کو ان کا جائز حق ملا عوام کی خدمت جاری رکھیں گے، عارف نیچاری

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)واسا ایڈ افس میں انتظامیہ واسااور واسا ایمپلائزیونین کے زیراہتمام دوران ڈیوٹی فوت ہونے والے ملازمین کے حقیقی ورثاء لواحقین کو ان کی کی محکمہ میں تعیناتی کے آرڈرز تقسیم کئے گئے آرڈر کے تقسیم کے تقریب کو واسا ایڈ افس میں منعقد کیا گیا اس تقریب کے مہمان خاص صوبائی پی ایچ ای لالا رشید بلوچ تھے آرڈر تقسیم کی تقریب میں انتظامیہ کے نمائندے ایم ڈی واسا حمدلطیف رانا ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن غیاث احمد رانا واسا ایملائز یونین کے مرکزی صدر بشیر احمد مرکزی سکریٹری جنرل عارف خان نیچاری نائب صدر سعداللہ کا کڑ ودیگر عہدیداران نے اس تقریب میں شرکت کی اور لوحقین کو ارڈرز فراہم کئے۔ اس مواقع پر سیکرٹری جنرل یونین ہزا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ اج واسا میں واسا ملازمین کا حق ان کو دلوایا یہ یونین کی کوششوں سے یہ عمل اث تکمیل کو پہنچا انہوں اس مواقع پر منسٹر پی ایچ ای اور انتظامیہ واسا کا کردار بھی قابل تعریف ہے۔محکمہ واسا اور پی ایچ ای کے صوبائی وزیر لالا رشید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ واسا ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ ایم ڈی واسا اور یونین نمائندوں سے رابطے میں رہا۔ آج دوران ڈیوٹی فوت ہونے والے ملازمین کے حقیقی ورثاء لواحقین کو ان کی کی محکمہ میں تعیناتی کے آرڈرز تقسیم کرکے خوشی محسوس کررہا ہوں قانون کے مطابق غریب خاندانوں کو ان کا جائز حق ملا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت جاری رکھا جائے گا۔ اس موقع پر یونین صدرحاجی بشیر احمد جنرل سیکرٹری عارف خان نچاری نے صوبائی وزیر لالا رشید ایمڈی واسا حامد لطیف رانا اور دیگر افسران کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے