سردار سربلند خان جوگیزئی کی پارٹی ہنماؤں سے ملاقات،عام انتخابات کی تیاریوں اوربلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال
اسلام آباد/کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی کی پارٹی کے اراکین صوبائی اسمبلی اور رہنماؤں سے ملاقات،عام انتخابات کی تیاریوں اوربلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے گورگیج ہاؤس میں اراکین صوبائی اسمبلی میر ظہور بلیدی، میر سلیم کھوسہ، صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سردار نور احمد بنگلزئی، صوبائی رہنماؤں میر عبیداللہ گورگیج، میر اصغر رند اور میر خالد خان جمالی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پارٹی امور،بلوچستان کی سیاسی صورتحال اورآئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کی اکثریتی جماعت بن کر ابھرے گی،بلدیاتی انتخابات میں پارٹی نے جس طرح سے واضح اکثریت حاصل کی وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام کی امیدوں کا مرکز آج بھی پیپلزپارٹی ہی ہے۔ملاقات میں صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر حیات خان اچکزئی اور صوبائی کونسل کے رکن ندیم احمد خان بھی موجود تھے۔