کوئٹہ، بھائیوں نے سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کرکے اپنی بہن سمیت 2 افراد کو قتل کردیا
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں بھائیوں نے مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کرکے اپنی بہن سمیت2افراد کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علاقے کلی زریں میں لطیف اور بابل نے مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کرکے اپنی بہن مسماۃ گل بخٹ دختر عبدالحکیم اور اسکے مبینہ آشنا احمدس علی کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔