پاکستان کا ہر فرد اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، میر جان محمد خان جمالی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)اسپیکربلوچستان اسمبلی میر جان محمد خان جمالی نے یوم استحصال کشمیر کے دن کی مناسبت سے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو جس انداز میں تبدیل کیا ہے یہ ناصرف ایک خطے کے حیثیت کو تبدیل کیا گیا ہے بلکہ انسانی حقوق کی بدترین مثال قائم کی گئی ہے۔ بھارت کا یہ غیرقانونی اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی نہ صرف کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ انسانی حقوق کے علمبردار ممالک اور اداروں کیلئے کھلا چیلنج بن چکا ہے۔پاکستان کا ہر فرد اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔