ملک کے مختلف علاقوں میں 5.7 شدت کا زلزلہ
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔پنجاب، خیبرپختونخوال کے مختلف علاقوں میں رات 9 بجے کے قریب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی۔
اسلام آباد، راولاکوٹ آزاد کشمیر، پنڈ دادن خان، ہری پور، واہ کینٹ سمیت ملک کے مختلف علاقوں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔علاوہ ازیں خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت مختلف اضلاع میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی تاہم اس کا دورانیہ کم وقت رہا۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان میں تھا۔
اب تک ملک بھر سے کسی بھی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا کے مطابق امدادی کارکنوں کو متاثرہ علاقوں کی طرف بھیج کر عملے کو الرٹ بھی کردیا گیا ہے۔