عدلیہ کی تاریخ میں ایک اور سیاہ دن کا اضافہ ہواہے، منیر احمد کاکڑ ایڈووکیٹ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان بار کونسل کے ممبر منیر احمد کاکڑ ایڈووکیٹ نے سیشن کورٹ اسلام آباد کی جانب سے توشہ خانہ میں سابق وزیراعظم وپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو سزا دینے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ عدلیہ کی تاریخ میں ایک اور سیاہ دن کا اضافہ ہواہے،بدقسمتی سے پاکستان کی عدلیہ ہمیشہ دوسروں کیلئے سہولت کاری کے طورپر استعمال ہوئی ہے جو انتہائی تشویشناک ہے،آئین وقانون میں عدلیہ سمیت تمام اداروں کے کردار اور حدود کا تعین کیاگیاہے لیکن گزشتہ روز سیشن کورٹ کے فیصلے سے ایسا لگ رہاہے جیسے یہ عدالتی فیصلہ نہیں بلکہ انتقامی فیصلہ ہوں ایک ڈرامے کی مکمل سکرپٹ تیار کرکے صرف پیش کرنے کی دیر ہوں،انہوں نے کہاکہ عدلیہ کی اس سے قبل اقامہ کے نام پر جو سیاسی عدم استحکام پیدا کی گئی اور ایک منتخب وزیراعظم کو گھر بھیج دیاگیا اس کیس میں بعد کچھ بھی نہیں حاصل ہوسکا اسی طرح آج کے توشہ خانہ کیس میں بھی عدالتی فیصلے میں بہت زیادہ ابہام پائے جارہے ہیں اور توشہ خانہ کیس بھی اقامہ کیس کی طرح ختم ہوجائے گا لیکن عدالتی فیصلوں کی سیاسی طورپر جو کردار اور اثرات مرتب ہونگے وہ ہمیشہ رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ جوڈیشری کو انصاف کے رینک میں بہتری کی امیدہوتو پھر اپنے فیصلوں بلخصوص سیاسی فیصلوں میں آئین وقانون کو مدنظررکھناچاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے