بلوچستان میں اگست کا مہینہ ہمیشہ چیلنج بھرا رہا ہے، عبدالخالق شیخ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) آئی جی پو لیس بلو چستان عبدالخالق شیخ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے حوالے سے چیلنجز ہیں،جرائم کی روک تھام پولیس کی ذمہ داری ہے،ہمیں انویسٹی گیشن پر زیادہ توجہ دینی چاہیے،بلوچستان میں اگست کا مہینہ ہمیشہ چیلنج بھرا رہا ہے اگست کے حوالے سے ہم پہلے سے چوکس ہیں اور کام کررہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ کے شہید امیر محمد دستی تھانہ میں بلوچستان پولیس کے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ آئی جی پو لیس بلو چستان عبدالخالق شیخ نے کہا کہ بلوچستان پولیس نے سیریس کرائمز انویسٹی گیشن ونگ کا افتتاح کردیا گیاہے ونگ میں 7 یونٹ قائم کئے گئے ہیں،ونگ میں اغواء برائے تاوان یونٹ،سی آئی اے یونٹ، کرائم سین یونٹ،کار لفٹنگ یونٹ سمیت دیگر شامل ہیں،ونگ میں یونٹ میں 40 سے زائد خواتین شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پولیس کے عمارتوں کا افتتاح شہیدوں کے بچوں سے کرایا جائے انویسٹی گیشن کے کوالٹی کی بہتری کیلئے کوشش کررہے ہیں،جرائم کی روک تھام پولیس کی ذمہ داری ہے ہمیں انویسٹی گیشن پر زیادہ توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ امن و امان کی ڈیوٹی کی وجہ سے انویسٹی گیشن رہ جاتا ہیانویسٹی گیشن نظر انداز ہونے و الا شعبہ ہے صوبائی دارلحکومت سب سے اہم اور یہاں انوسٹی گیشن کی زیادہ ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ کوشش ہے کہ ایسے انویسٹی گیشن کرنے والے پیدا کریں جو ایکسپرٹ ہوامید ہے انویسٹی گیشن کا یہ قدم بہترین ہوگا۔ آئی جی پو لیس عبدالخالق شیخ نے کہا کہ چند روز قبل دہشتگردی کی ایک لہر آئی جس پر کام بھی کیاہے بلوچستان میں بارڈر سمیت دیگر مسائل موجود ہیں دہشتگردی کے حوالے سے بلوچستان پولیس نے بہت سے اہداف بھی حاصل کئے۔ انہوں نے کہاکہ پہلے پولیس کیخلاف جو شکایات آتی تھی اب وہ نہیں ہیں بلوچستان میں اگست کا مہینہ ہمیشہ چیلنج بھرا رہا ہے اگست کے حوالے سے ہم پہلے سے چوکس ہیں اور کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جھل مگسی بی ایریا،ہمارا ایریا نہیں ہے اگر جھل مگسی میں پولیس نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا تو اس کیخلاف کارروائی ہوگی،جھل مگسی واقعے کی تحقیقات کرینگے۔