بلوچستان میں آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن نے تیاریاں مکمل کرلیں

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن نے تیاریاں مکمل کرلیں، پولنگ اسٹیشنز کا سروے کرلیا گیا،ضلع کچھی اور سبی میں گزشتہ سیلاب سے متاثرہ 29پولنگ اسٹیشنوں کی مر مت جلد مکمل کرانے کیلئے الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کردیا۔الیکشن کمیشن بلوچستان کے حکام کے مطابق صوبائی الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کیلئے تیاریاں ایک سال قبل سے شروع کردی تھیں،اس سلسلے میں پولنگ اسٹیشنز کا سروے مکمل کرلیا گیا ہے،پولنگ اسٹیشنز کیلئے زیادہ تر محکمہ تعلیم اور صحت کی عمارتوں کا انتخاب کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن بلوچستان کے حکام کے مطابق صوبے میں منتخب کئے گئے چالیس پولنگ اسٹیشنز کی عمارتیں گزشتہ سال کے سیلاب سے متاثر ہوکر مخدوش ہوگئیں تھیں،جن میں گیارہ عمارتوں کی مرمت کردی گئی جبکہ 29 عمارتوں کی مرمت کیلئے الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو مراسلہ لکھا ہے،29عمارتوں میں سے 25 ضلع کچھی اور چار سبی میں ہیں،الیکشن کمیشن بلوچستان کے حکام کے مطابق صوبائی الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن میٹریل بھی چھپوا کر تمام اضلاع میں بھجوادیا ہے، صرف بیلٹ پیپرز کی چھپوائی کا کام باقی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے