اتحادی وفاق کے غلط فیصلوں میں ہاں میں ہاں ملانے کے لئے اتحادی نہیں ہیں، سردار اختر جان مینگل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ اتحادی وفاق کے غلط فیصلوں میں ہاں میں ہاں ملانے کے لئے اتحادی نہیں ہیں مردم شماری کے حوالے سے سی سی آئی کے اجلاس میں بلوچستان کی آبادی کو کم کرنے کے فیصلے کی سختی سے مذمت کرتا ہوں اس حوالے سے صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرکے مشترکہ لائحہ عمل طے کریں گے صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے سردار اختر جان مینگل نے کہا پہلی مرتبہ بلوچستان میں ڈیجٹیلائز ممردم شماری کا انعقاد ہوا جس عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا لیکن گزشتہ روز سی سی آئی کے اجلاس میں بلوچستان کی آبادی کو ایک بار پھر سازش کے ذریعے کم ظاہر کیا گیا جس کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا اس فیصلے کو واپس نہ لیا گیا تو صوبے کی تمام قوم پرست و مذہبی جماعتوں سے ساتھ ساتھ دیگر جماعتوں کے ہمراہ لائحہ عمل طے کریں گے اور ہر فورم پر اس فیصلے کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے