محکمہ فنانس بلوچستان نے کو ئٹہ سمیت بلوچستان بھر کی میونسپل کارپوریشنوں میونسپل کمیٹیوں اور دیگر میونسپل اداروں کے فنڈ زپر کٹ لگا دیا

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) محکمہ فنانس بلوچستان نے کو ئٹہ سمیت بلوچستان بھر کی میونسپل کارپوریشنوں میونسپل کمیٹیوں اور دیگر میونسپل اداروں کے فنڈ زپر کٹ لگا دیا، متعدد اضلاع میں پیشن اور دیگر ضروی مدات میں فنڈز کم مختص کرنے سے میونسپل اداروں اور اس کا نظام چلانے والے ملازمین اور عملہ صفائی کوتنخواہوں پنشن اور دیگر واجبات کی ادائیگی مشکل ہوگئی، بلوچستان لیبر فیڈ ریشن کی جانب سے محکمہ فنانس بلوچستان اور صوبائی حکومت کے ظالمانہ اقدام پنشن اور ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں سمیت شعبہ صفائی کے ذیلی اداروں کوکم فنڈز فراہم کرنے کی شدید مذمت عجلت میں کئے جانیوالے فیصلے تسلیم نہیں کئے جائیں گے بلوچستان کے تمام میونسپل اداروں کی مشکلات میں اضافہ ہونے کیخلاف فوری طور پر رابطہ کر کے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں احتجاج کی کال دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ فنانس بلوچستان کی جانب سے رواں یکم اگست کو بجٹ سیکشن کے آرڈر 27-119 کے تحت جاری کردہ ریلیز آرڈر میں تنخواہوں پینشن اور صفائی سے متعلق شعبوں کے فنڈز میں بڑے پیمانے پر کٹوتی کر کے تنخواہوں کے نام سے آرڈر جاری کیا جس میں کو ئٹہ سمیت اندرون بلوچستان متعدد میونسپل کارپوریشنوں اور میونسپل کمیٹیوں کو عارضی عملہ صفائی اور مشینری چلانے کی مد میں کئی جنسی کے فنڈز فراہم نہیں کئے گئے جس سے میونسپل اداروں کے مسائل اور مزدوروں و ملازمین کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے خاص کرمون سون بارشوں کی وجہ سے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں میونسپل اداروں کے فنڈ ز کم کرنے سے اداروں کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوگی بلوچستان لیبر فیڈ ریشن کے صدر خان زمان مرکزی سیکرٹری اطلاعات عابد بٹ سے متعدد اضلاع کے افسران اور میونسپل اداروں کی یونینز کے نمائندوں نے رابطہ کر کے حکومت اور محکمہ فنانس کے اس ظالمانہ اقدام پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر محکمہ بی ایل جی بورڈ محکمہ فنانس اور صوبائی حکومت سے رابطہ کر کے میونسپل ملازمین اور عملہ صفائی کے مزدوروں کے مسائل پر بات کرنے کا مطالبہ کیا ہے بلوچستان لیبر فیڈ ریشن نے فیصلہ کیا ہے کہ فوری طور پر دو روز میں رابطہ کر کے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مزدوروں کش حکومتی اقدامات کیخلاف احتجاج کی کال دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے