جھل مگسی، زمینی تنازعے پر2 گروپوں میں فائرنگ،1 شخص جاں بحق

جھل مگسی(ڈیلی گرین گوادر) جھل مگسی میں زمینی تنازعے پر دو گروپوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق لیویز تھانہ میرپور کی حدود موضع کرمانی میں زمینی تنازع پر جویہ اور رائیجہ مگسی برادری کے درمیان جدید اسلحے سے مورچہ بند ہوکر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں امداد حسین جویہ موقع پر جاں بحق ہوگیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی نعش کو تحویل میں لیکر دی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثہ کے حوالے کردی گئی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے