جامعہ بلوچستان نے مختلف اداروں کے ساتھ مشترکہ طور پر تعلیمی، تحقیقی، تربیتی سرگرمیوں کو فروغ دے رہی ہے، ڈاکٹر شفیق الرحمان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جامعہ بلوچستان کے انسٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے زیر اہتمام چار روزہ ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان تھے۔جس میں ڈین فیکلٹیز، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔چار روزہ ٹریننگ یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن آف پاکستان کے تعاون و اشتراک عمل سے بروئے کار لایا گیا۔اس موقع پر جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے تربیتی سرگرمیوں کے مشترکہ انعقاد اور ماہرین کے تبادلوں کو طلبہ کی رہنمائی اور بہتر سمت کی جانب راغب کرنے کے لئے اہمیت کا حامل کرار دیا ہے۔ انہوں نے جامعہ کے شعبہ آئی ایم ایس کے چار روزہ اختتامی تقریب کے شرکاء ٍسے بحیثیت مہمان خصوصی خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ بلوچستان نے مختلف اداروں کے ساتھ مشترکہ طور پر تعلیمی، تحقیقی، تربیتی سرگرمیوں کو فروغ دے رہی ہے۔ تاکہ طلبہ عملی زندگی میں بہتر سمت کا تعین کرسکیں۔ زندگی کے مختلف شعبہ جات میں کامیابی کے ساتھ رسائی حاصل کرسکیں۔ اور یقیناََ مشترکہ طور پر تربیتی سرگرمیوں اور ماہرین کے تجربات سے استفادہ کرکے اصل مقاصد حاصل کئے جاسکیں گے۔ورکشاپ میں موجود ماہرین نے موضوع کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ورکشاپ کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ وائس چانسلر نے ورکشاپ کے شرکاء میں اسناد اور شیلڈ تقسیم کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے