بلوچستان پولیس فورس کے جوانوں نے فرض کی راہ میں کبھی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا،میر عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے یوم شہداء پولیس کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ بلوچستان پولیس فورس کے جوانوں نے فرض کی راہ میں کبھی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیاوزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ہم بلوچستان پولیس کے شہداء کے لواحقین کو سلام پیش کرتے ہیں جن کے پیاروں نے شہادت کا عظیم مقام حاصل کیاوزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ قیام امن اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کو بھی سلام پیش کرتے ہیں بلوچستان پولیس کے افسران اور اہلکاران بلو چستان کے ماتھے کا جھومر اور قوم کے ہیروز ہیں یوم شہداء پولیس کے موقع پر شہداء کے لواحقین کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم سب انکے ساتھ کھڑے ہیں وزیراعلی نے کہا کہ یقین کامل ہے کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور شہداء کی قربانیوں کے نتیجے میں ملک اور صوبے میں جلد دیرپا امن قائم ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے