کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے۔ مہم کے دوران 26 لاکھ بچوں کوانسداد پولیو وائرس کے قطرے پلائے جانے کاہدف مقررہے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹرحکام کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام 36 اضلاع میں تیسرے روز بھی انسداد پولیومہم جا ری رہی، پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر 5 سال تک کے بچوں کو پولیو وائرس سے بچاو کے قطرے پلارہی ہیں، صوبے کے 32اضلاع میں انسدادپولیومہم 5روز جبکہ پولیو وائرس سے ہائی رسک اضلاع کوئٹہ،پشین،چمن اور قلعہ عبداللہ میں 7روز تک جاری رہے گی،بلوچستان میں جنوری2021سے پولیووائرس کاکوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے