کراچی میں پیش آنے والے واقعے سے ملک نصیر شاہوانی کا تعلق نہیں ہے بدنیتی کی بنیاد پر پھنسایہ جارہا ہے، واجہ جہانزیب بلوچ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مر کزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ نے کہا ہے کہ کراچی میں رکن سندھ اسمبلی کی گاڑی کو نشانے بنا نے والے ملزمان ملک نصیر شاہوانی کے رشتہ ضرور ہیں لیکن واقعے میں ملک نصیر شاہوانی کو بدنیتی کی بنیاد پر پھنسایہ جارہا ہے،کوئٹہ کے سریاب روڈ پر پیش آنے والے واقعے میں 3افراد کی جانوں کا ضیاع باعث افسو س ہے امید ہے کہ یہ معاملہ مزید خراب نہیں ہوگا، سندھ اور بلو چستان پو لیس سے امید ہے کہ وہ کراچی میں پیش آنے والے واقعے کی غیر جانبدار تحقیقات کریں گے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو اراکین بلو چستان اسمبلی اکبر مینگل، بابو رحیم مینگل بی این پی کے مرکزی لیبر سیکرٹری مو سیٰ بلوچ، سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن غلام نبی مری، رؤف مینگل کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کوئٹہ کے علا قے سریاب روڈ پر گزشتہ رات پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں 3افراد کے جاں بحق ہو نے پر لوا حقین سے تعزیت اور ہمدری کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ چند روز قبل کراچی میں رکن سندھ اسمبلی کی گاڑی پر حملہ کیا گیا واقعے میں ملوث حملہ آوروں نے اعتراف جرم کر تے ہوئے حملے کی وجہ بھی بتائی لیکن واقعے کے مقدمہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائدین کو نامزد کیا گیا ہے ایسے مقدمات کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حملہ آور ملک نصیر شاہوانی کے رشتہ ضرور ہیں مگر ملک نصیر شاہوانی کو بدنیتی کی بنیاد پر پھنسایہ جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں پیش آنے والے واقعے سے ملک نصیر شاہوانی کا دور دور تک تعلق نہیں ہے، حملے میں ملوث ملزمان کوئٹہ کے علا قے سریاب میں رہتے ہیں لیکن وہ بلو چستان نیشنل پارٹی کے سرگرم رکن نہیں ہیں۔ انہوں نے مقدمے میں ملک نصیر شاہوانی کو نامزد کرنے پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ بے گناہوں کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس معاملے پر ریاست نے کوئی کردار ادا نہیں کیاامید ہے کہ سندھ حکومت غیر جانبدار تحقیقات کریگی۔