کوئٹہ، سدا بہار ٹرمینل کے قریب دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ سدا بہار ٹرمینل کے قریب دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے ہیں۔ شام کو کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ سدا بہار ٹرمینل کے قریب دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی کے بھتیجے نوابزادہ ہارون رئیسانی، میر دولت لہڑی کے صاحب زادے میر براہمداغ لہڑی بھی شامل ہیں پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے