چیف آف سراوان نواب محمد اسلم رئیسانی کی سربراہی میں مصالحتی وفد خضدار اور وڈھ میں پانچ روز قیام کے بعد کوئٹہ پہنچ گیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)چیف آف سراوان و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی سربراہی میں مصالحتی وفد خضدار اور وڈھ میں پانچ روز تک قیام کے بعد کوئٹہ پہنچ گیا،نواب محمد اسلم خان رئیسانی اور نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی کوئٹہ روانگی سے قبل خضدار و اطراف کے قبائلی عمائدین، زعماء معززین و سیاسی کارکنوں کی بڑی تعداد نے ریسٹ ہاؤس پہنچ کر انہیں والہانہ انداز میں رخصت کیا۔ وڈھ کے کشیدہ حالات کے پرامن حل کیلئے29 جولائی کو چیف آف سراوان وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی، نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی سربراہی میں نوابزادہ میر رئیس رئیسانی ودیگر عمائدین پر مشتمل کوئٹہ سے جانے والا مصالحتی وفد خضدار اور وڈھ میں پانچ روز تک قیام کے بعدبدھ کی شام کوئٹہ پہنچ گیا، کوئٹہ روانگی سے قبل خضدار و اطراف کے قبائلی عمائدین، زعماء معززین و سیاسی کارکنوں کی بڑی تعداد نے ریسٹ ہاؤس پہنچ کر نواب محمد اسلم خان رئیسانی،نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کو والہانہ انداز میں رخصت کرتے ہوئے وڈھ کے کشیدہ حالات کے پرامن حل کیلئے کوششیں کرنے پر ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے