پولیو سے پاک معاشرہ ہمارا بنیادی مقصد ہے، منیر احمد درانی
قلات(ڈیلی گرین گوادر)پولیو مہم کے دوسرے روز کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی کے زیر صدارت رویو اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر قلات جہانزیب بلوچ ڈی ایس پی منظور احمد مینگل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نصراللہ لانگو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اقبال نورزئی ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر نسیم لانگو ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر نصیرکرد ایریا انچارج اور یوسی ایم اوز نے شرکت کی اجلاس میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی مقررہ ٹارگٹ اور پولیو ٹیموں کو درپیش مسائل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ڈپٹی کمشنر منیر احمد درانی نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی کارکردگی تسلی بخش ہے ٹیمیں مزید محنت اور لگن سے کام کریں تاکہ پولیو مہم خوش اسلوبی سے اختتام پزیر ہوسکے پولیو مہم میں حصہ لینے والے تمام ٹیمیں گھر گھر جاکر پانچ سال تک کے بچوں کو قطرے پلائیں پولیو سے پاک معاشرہ ہمارا بنیادی مقصد ہے۔