محمد ہاشم نوتیزئی کا نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام سے رابطہ پنجرہ پل کی بحالی میں تاخیر پر اظہار برہمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر وزیر مملکت برائے توانائی حاجی محمد ہاشم نوتیزی کا نیشنل ہائی وے اتھارٹی ممبر بلوچستان شاہد احسان سے رابطہ پنجرہ پل کی بحالی میں تاخیر عوامی مشکلات و ٹرانسپورٹرز حضرات کی پریشانیوں سے متعلق اظہار برہمی،پنجرہ پل کی جلد بحال اور تعمیر پر زور این ایچ اے ممبر بلوچستان شاہد احسان کا پنجرہ پل کی بحالی سے متعلق مکمل یقین دہانی ان کا کہنا تھا کہ پنجرہ پل سمیت بلوچستان میں 14 اور مزید پل ایسے ہیں جو گزشتہ سال سیلابی ریلوں کی وجہ سے بہہ گئے تھے ان کی دوبارہ تعمیر جلد شروع ہوگا ان کے تعمیر کے لیے تقریبا ساڑھے چار ارب روپے منظور ہوچکے ہیں اور اپریل 2023 میں پنجرہ پل سمیت دیگر کا ٹینڈر بھی ہوگیا ہے پنجرہ پل کی تعمیر جلد ممکن ہوگا حالیہ سیلابی ریلوں کے باعث بولان میں پنجرہ پل کی تعمیر تاخیر کا باعث بن رہا ہے پنجرہ پل کی بحالی تک عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے عارضی بنیادوں پر راستے کی بحالی کا کام جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے