عوام کو معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے، قاضی نور محمد

بولان(ڈیلی گرین گوادر)ڈی جی ہیلتھ سروسز بلوچستان قاضی نور محمد نے ڈی ایچ کیو سول ہسپتال ڈھاڈر کا تفصیلی دورہ کیا جہاں میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر سیف اللہ مری نے انہیں بریفننگ دی اس موقع پر ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر لیاقت علی رند،ظفر مستوئی، بابو لئیک،نزیر بھنگر، ڈی ایس وی فضل محمد باروزئی دیگر موجود تھے ڈی جی ہیلتھ سروسز نے سول ہسپتال ڈھاڈر کے مختلف شعبہ جات کا معائینہ کیا اور عملے کی حاضری چیک کیئے اس موقع پر اسٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انکا کہنا تھا کہ عوام کو معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ ہرگز برداشت نہیں کرینگے غفلت کا مظاہرہ کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کے عملے کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی طب کی سہولیات کی فراوانی میں محکمہ کوشاں رہا ہے ضلع کچھی کے سول ہسپتالوں میں جملہ ادوایات عوام کو میسر ہونے چاہئے شکایات کی صورت میں متعلقہ اداری ذمہ دار ہوگا صحت کے شعبے میں اصلاحات کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں بنیادی مقصد غریب عوام کو انکی دہلیز پر طبی سہولیات کی فراہمی ہے جس میں کسی سے کوئی رعایت نہیں ہوگی ڈاکٹرز پیرا میڈیکس کا عملہ اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دیں کیونکہ شعبہ طب میں انسانی خدمت سے بڑھ کر اور کچھ نہیں انسانیت کے خدمت کے جذبے کے تحت عوام کی خدمت عبادت بن جاتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے